8 نومبر، 2024، 8:29 AM

غزہ کے عوام پر موت کے سایے منڈلا رہے ہیں، اقوام متحدہ

غزہ کے عوام پر موت کے سایے منڈلا رہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار نے غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر موت کے سایے منڈلا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں صہیونی حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج شمالی غزہ کو مکمل خالی کرنا چاہتی ہے تاکہ ایک خالی جگہ کے ذریعے مقبوضہ علاقوں اور غزہ کے درمیان فاصلہ ایجاد کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان اسٹیفن ٹرمبلی نے کہا کہ صہیونی حکومت کو اس سلسلے میں امریکہ کی حمایت حاصل ہے جبکہ عالمی برادری بھی اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی بیماریوں اور بھوک و قحط کی وجہ سے غزہ کے عوام پر موت کے سایے منڈلا رہے ہیں۔ صہیونی فورسز کے تشدد اور حملوں میں مسلسل تیزی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو صہیونی حملوں سے بچانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ غزہ کے سویلین کی حفاظت کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔

News ID 1927977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha